101

کرکٹر اظہر علی کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال

چیمپئنز ٹرافی کے ہیروز کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔کرکٹر اظہر علی کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔اہل خانہ اوردوستوں نے گلےلگا کر مبارک باد دی ،گھر پہنچنے پر بھی خوب آؤ بھگت ہوئی۔
لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگومیں قومی بلے باز اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنابھی شکر اداکیاجائے،کم ہے۔ قوم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نےٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نئی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اُترے اور ٹیم متحد ہوکر کھیلی۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے بیانات پر تنقید کےبجائے جیت کا جشن منانا چاہیے،بھارت کی ٹیم اچھی ہے بدقسمتی سے فائنل میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں