7

کاروباری افراد کیلئے سٹیٹ بینک کی مراعات، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے ہنگام کاروباری طبقے کیلئے سٹیٹ بنک کی مراعات نہ صرف کاروباروں کو زندہ رہنے میں مدد دیں گی بلکہ ان سے بیروزگاری کے سیلاب کے آگے بند باندھنے میں بھی مدد ملے گی . سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مخصوص بندشوں کےذریعےعوام کومحفوظ بنانےاور نادارشہریوں کی دیکھ بھال کےکام میں توازن کی حکمت عملی کےتحت سٹیٹ بنک نےآج (ہفتہ کو) کاروباری طبقےکیلئےمراعات کا اعلان کیاہے .

احساس کی چھتری تلےغریبوں کوہنگامی صورتحال میں نقد رقوم کی تقسیم جاری ہےجبکہ کاروباری طبقےکیلئےمراعات کا اہتمام کیاجارہاہے.انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ریفنڈز اور زراعت کیساتھ تعمیرات کے شعبے کو کھولنے جیسے فیصلے بھی کئے گئے ہیں. کرونا کے ہنگام کاروباری طبقے کیلئے سٹیٹ بنک کی مراعات نہ صرف کاروباروں کو زندہ رہنے میں مدد دیں گی بلکہ ان سے بیروزگاری کے سیلاب کے آگے بند باندھنے میں بھی مدد ملے گی.وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے آسان قرضوں کی پالیسی کا اعلان کیا ہے.

گورنر سٹیٹ بینک کےمطابق اگر کوئی کاروباری شخص اگلے 3 ماہ تک اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ نہیں کرتا تو انہیں 4 سے 5 فیصد پر آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے اور 6 ماہ تک ان سے قرضوں کی کوئی قسط بھی وصول نہیں کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں