110

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 بچےاور ایک خاتون شہید

راولپنڈی: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید ہوگئے جن میں خاتون اور بچے شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں