106

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کےمطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی ہے اور مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں