66

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا، وہ آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نیدرلینڈز کی جانب سے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کا تجربہ محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ دلانے میں اہم ثابت ہوا کیوں کہ سوئیڈش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے۔

محمد وسیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سوئیڈن جاکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں جائیں گے۔

محمد وسیم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں