104

افغانستان میں کرکٹ میچ کے دوران 3 دھماکے، 8 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے متعدد دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے گذشتہ شب اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کے درمیان رمضان ٹورنامنٹ کا کرکٹ میچ جاری تھا۔

افغان صوبے ہلمند میں دھماکا، 14 افراد ہلاک

دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔

طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یکے بعد دیگر تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں