100

ترکی کے عام انتخابات:18سالہ طالبہ بھی حکمران جماعت کی امیدوار

24جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق)نے امیدواروں کا اعلان کر دیا،جماعت کی جانب سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں جس کے بعد پارٹی کے امیدواروں میں نوجوانوں کی بہار آ گئی ہے۔پارٹی نے 600امیدواران کا اعلان کیا ہے جو متناسب نمائندگی کے تحت کامیابی کے حق دار ہوں گے۔پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ امیدواروں میں 167خواتین شامل ہیں جو ایک بڑی تعداد ہے جبکہ 58ایسے امیدوار بھی فتح کی دوڑ میں شامل ہوں گے جن کی عمر 25سال سے بھی کم ہے۔اس امیدواروں میں 18سالہ سکول طالبہ ایلف نور بیرام بھی ہیں جو بھر سیاسی مقابلے کے بعد فتح کیلئے پر امید دیکھائی دیتی ہیں۔اعلان کردہ ناموں میں 8افراد معذور ہیں جبکہ موجودہ ارکان میں سے بھی 167نام بر قرار رکھے گئے ہیں۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آق پارٹی کو ٹوٹل 3743درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ان ناموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ترکی کی سب کے مقبول جماعت اور طویل عرصے سے حکمرانی کر رہی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی موجودہ صدر اردگان کی قائم کی گئی جماعت ہے جس نے بہترین حکمرانی کے زرویعے ترکی کیلئے نئی راہیں کھول دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں