104

عامر خان نے ’سنجو‘ میں سنیل دت کا کردار کیوں ٹھکرایا؟

بالی وڈ کے مسٹر فرفیکشنسٹ عامرخان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہو گئے۔

اس موقع پر بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے دلچسپ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا فلم ’سنجو‘ میں وہ جو کردارادا کرنا چاہتے تھے وہ رنبیرکپور نے اداکر لیا۔

یہ بھی کہا کہ انہیں فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں کام کرنے کا معاوضہ ایک ہزار روپے مہینہ ملا، فلم تقریباً ڈیڑھ سال میں مکمل ہوئی،فلم ریلیز ہوئی تو ان کے پاس گاڑی نہیں تھی،رکشے اور بسوں میں سفر کرتے تھے۔

عامرخا ن نے فلم سنجو میں سنیل دت کا کردار ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سنجو میں سنجے دت کا کردار ہی تو سب کچھ ہے ان کے والد سنیل دت کے کردار میں اتنا دم نہیں تھا۔

خیال رہے کہ عامر خان کے انکار کے بعد فلم میں سنیل دت کا کردار پاریش راول نے نبھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں