80

لاہور:پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں گردہ پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں گردے کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔گردے کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن گجرانولہ سے تعلق رکھنے والے ایک 34 سالہ ٹیچر کا کیا گیا، جس نے اپنی بہن کو گردہ عطیہ کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیاب رہا جس پر بے حد خوشی ہے۔یہ آپریشن اسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی سربراہی میں ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ اسپتال میں لیور ٹرانسپلاٹ سمیت مختلف کینسرز کی سرجریز کا آغاز بھی کریں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں