91

بنی گالہ: پی ٹی آئی کارکنان کا آپس میں آزادانہ ڈھنڈوں کا استعمال

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ملتان سے آئے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور آزادنہ ڈھنڈے استعمال کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر بنی گالہ کے باہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ان کے رہنماؤں کو دیا جائے۔

گزشتہ روز ورکرز کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ ‘پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے’۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ‘عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ نصب کردیئے گئے ہیں جہاں مظاہرین کے لیے دیگیں بھی چڑھا دی گئی ہے’۔

علاوہ ازیں مظاہرین نے واضح کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں پر وہ اپنے گھر نہیں گئے، جب تک انتخابی ٹکٹ کا معاملہ عمران خان کے ساتھ طے نہیں پاتے، وہ بنی گالہ سے واپس نہیں جائیں گے۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ‘ملتان سے آئے مظاہرین کا موقف ہے کہ پارٹی کی جانب سے سکندر بوسن کو انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے ان کے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے’۔

خیال رہے کہ عمران خان دو بار احتجاجی مظاہرین ملے تاہم کوئی حتمی نتائج سامنے نہیں آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں