72

شاہ رخ کے بعد سلمان خان کو بھی فارم ہاؤس پر محمکہ جنگلات کا نوٹس

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بعد سلمان خان کو بھی پرتعیش فارم ہاؤس پر نوٹس جاری ہوگیا۔

سلمان خان کا ’پان ویل فارم ہاؤس‘ ممبئی سے دور پر فضا مقام پر بنا ہوا ہے جہاں وہ سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ ساتھ چھٹیاں بھی مناتے ہیں۔

سلمان خان کے اس پر تعیش فارم ہاؤس پر ریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات نے پورے خاندان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں فارم ہاؤس کے اندر تعمیراتی کام میں ماحولیات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس قرق کرلیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون 2018 کو جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پان ویل فارم ہاؤس میں 11 تعمیرات کی گئی ہیں جن میں ماحولیاتی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔

نوٹس میں خان فیملی کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پوری فیملی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ تعمیرات غیر قانونی نہیں ہیں کیوں کہ تمام ضابطے مکمل کیے گئے ہیں اور فیس بھی ادا کی گئیں ہیں جن کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ممبئی کے ساحل پر واقع بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا علی باغ فارم ہاؤس قرق کرلیا تھا۔

ان کا فارم ہاؤس بے نامی پراپرٹی ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا تھا، شاہ رخ پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ اراضی کاشت کاری کے لیے لی گئی تھی لیکن اس میں کھیتی کے بجائے غیر قانونی طور پر پرتعیش فارم ہاؤس بنالیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں