50

ہیلی بالڈ وین کے ساتھ ہر چیز اچھی لگتی ہے، جسٹن بیبر

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہیلی کے ساتھ ان کی شادی کامیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کی منگنی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم ان دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

بعدازاں گلوکار نے انسٹاگرام پر ہیلی بالڈ وین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔

جسٹن نے اپنی منگیتر سے اظہار محبت کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

گلوکار نے ہیلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھیں گے، ان کے اہل خانہ اُن کی عزت کریں گے اور وہ ان کے گھر عزت و وقار سے رہیں گی۔

جسٹن بیبر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہیلی بالڈ وین ان کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے رہیں گی، وہ ان کی زندگی ہیں اور اب وہ کسی اور کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا ’مجھے ہیلی بالڈ وین نے بہتر بنادیا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو سراہتے ہیں، ہیلی کے ساتھ ہر چیز اچھی لگتی ہے اور اب میں زندگی کے خوشگوار حصے کا انتظار نہیں کرسکتا‘۔
منگنی کی تاریخ کے حوالے سے انہوں نے لکھا ’خدا کا وقت واقعی سب سے بہترین ہوتا ہے، ہم نے ساتویں مہینے کی 7 تاریخ کو منگنی کی ہے جو روحانی طور پر بہترین ہے‘۔

جسٹن بیبر نے مزید لکھا کہ میں اس لیے بھی خوش ہوں کہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو ایک کامیاب شادی دیکھنے کو ملے گی ‘۔

دوسری جانب ہیلی بالڈوین نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا، ‘مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کیا کیا تھا کہ مجھے اتنی خوشیاں ملیں لیکن میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنا شاندار ہم سفر دیا ہے، میں اپنے جذبات کا اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتی۔’
ان کے سپر ہٹ گانوں میں ’بے بی‘، ’سوری‘، ’ایز لانگ ایز یو لو می‘ اور دیگر شامل ہیں جو پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہوئے۔

خیال رہے کہ جسٹن بیبر کے ہیلی بالڈوین سے قبل گلوکارہ سیلینا گومز سے قریبی تعلقات تھے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں تاہم ذاتی نظریات کے پیش نظر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں