49

روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 126 روپے تک بھی پہنچی جب کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ کھلنے پر ڈالر 128 روپے ہونے کے اندازے ہیں۔

جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کاروبار کے دوران ڈالر 110 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مختلف اوقات میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں