16

راولپنڈی شہر کے دونوں حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ زور و شور سے جاری

راولپنڈی شہر کے دونوں حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ زور و شور سے جاری ہےکہیں شیر کے متوالے تو کہیں بلے اور قلم دوات کے سپورٹروں کی اکثریت دکھائی دے رہی ہے بعض مقامات پر تیر، کتاب اور کرین بھی غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ موجود ہیں پولنگ اسٹیشن پر آرمی، پولیس، ڈالفن فورس اور حساس اداروں کی جانب کڑی نگرانی کی جا رہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق نفری کم ہونے کی وجہ سے بڑے پولنگ اسٹیشن پر عوام سے نمٹنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تھانہ رتہ امرال کی حدود میں ڈھوک منگٹال کے پولنگ اسٹیشن نمبر 296 پر حالات میں کشیدگی، پولیس اور آرمی کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں