31

رحیم یار خان / اقلیتی کونسلر گرفتار

رحیم یار خان : دوسری بار ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش میں اقلیتی کونسلر گرفتار : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : اقلیتی کونسلر تارا جی ولد پریما جی ووٹ کاسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد دوبارہ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پولنگ عملہ کی نشاندہی پر پولیس نے تارا جی کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : تھانہ کوٹسمابہ پولیس تارا جی کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رہی ہے : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : تارا جی کا تعلق مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور وہ لیگی امیدوار کے لیے دوہری مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش میں تھا کہ پکڑا گیا : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : ن لیگی اقلیتی کونسلر تارا جی حلقہ این اے 179 اور پی پی 261 کے پولنگ اسٹیشن سے دوہرا ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار ہوا : ترجمان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں