46

چیف الیکشن کمشنر کا راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

چیف الیکشن کمشنر کا راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ
راولپنڈی۔ چیف الیکشن کمشنر (ای سی پی) پاکستان جسٹس(ر )سردار محمد رضا خان نے این اے 62 راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول ڈھوک کالا خان، شمس آباد، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، مری روڈ اور ویمن ڈگری کالج سکستھ روڈ میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور ای سی پی نے آزادنہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کےلئے بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے پولنگ عملے اور ووٹرز سے بھی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خالد نواز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ٹو نعیم احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسرز نے چیف الیکشن کمشنر کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں