12

ڈالر کی قدر میں 4 روپے کمی، 124 روپے تک آگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک دن میں 4 روپے سستا ہوکر 128 سے124 روپے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر 128 روپے سے کم ہوکر 124 روپے کا ہوگیا ہے۔

جنرل سیکریٹری ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق عام انتخابات کے بعد ڈالر 6 روپے سستا ہوکر 130 روپے سے گر کر 124 روپے کا ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں