55

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافہ

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافہ وصول کریں۔

نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں