36

پریانکا چوپڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے قریبی دوست اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رواں سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

گزشتہ سال کے اختتام سے بالی وڈ میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور 30 سال سے زیادہ عمر والی اداکارائیں بھی پیاگھر سدھار رہی ہیں۔

رواں سال 8 مئی کو 33 سالہ سونم کپور نے دہلی کے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو وہیں 37 سالہ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی خاموشی کے ساتھ 10 مئی کو اپنی نئی اننگز کا آغاز کر لیا۔

سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نیہا نے اداکار انگد بیدی سے شادی کی ہے اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن اب 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

آج کل پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نکس جون کے ساتھ معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب جنگلی بلی کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کی وجہ سے فلم ’بھارت‘ کو چھوڑا ہے اور رواں سال اپنے منگیتر نک جونس کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پریانکا نے سلمان کی فلم سائن کرنے کے بعد چھوڑ دی

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نک جونس کی 26 ویں سالگرہ 16 ستمبر کو ہے اور جوڑے نے اس دن کو خاص بنانے کے لیے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ یا ان کی والدہ کی جانب سے تاحال شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے لیکن ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی اشارتاً پریانکا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں