14

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کی ایاز صادق کے گھر آمد جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پر ہورہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا وفد سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جب کہ شہبازشریف اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی پہنچ چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنما بھی جلد اے پی سی میں پہنچ جائیں گے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

فضل الرحمان ایم ایم اے کے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مند، گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اتفاق

گے ۔

اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں