7

پشتو گلوکارہ ریشم نوشہرہ میں قتل

نوشہرہ: پشتو گلوکارہ ریشم خان عرف ریشماں کو مبینہ طور پر شوہر نے اپنے ساتھی کی مدد سے قتل کردیا۔

ریشم کو نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں ان کی رہائشگاہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ریشم کو ان کے شوہر نے ساتھی کی مدد سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی چوتھی بیوی تھی جو کہ بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور مقامی سطح پر گلوکاری کے شعبے سے وابستہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور ابتدائی طور پر قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی لگتی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں