16

ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔

اوگرا کا کہناہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں