13

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خاتون کو شہید کرنے پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے مندل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 33 سالہ پاکستانی خاتون شہید ہو گئی تھیں۔

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جے پی سنگھ کو تھمائے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورس کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور 2018 میں بھارتی فورسز 1400 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں