9

مس یونیورس نیوزی لینڈ 2018 : ملائیشین مسلم خاتون نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

نیوزی لینڈ میں منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن 27 سالہ حسینہ ایسٹیلے کرڈ نے ‘مس یونیورس نیوزی لینڈ 2018’ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

ایسٹیلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہی ہے اور اب وہ دسمبر میں بنکاک میں ہونے والی مرکزی مس یونیورس مقابلے میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔

27 سالہ حسینہ ایسٹیلے کرڈ نے ‘مس یونیورس نیوزی لینڈ 2018’ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا— فوٹو: سوشل میڈیا
مس یونیورس نیوزی لینڈ 2018 میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نورالشمس نے بھی حصہ لیا تھا اور اس مقابلے میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

نورالشمس نے عالمی مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر شرکت کی تھی اور یوں وہ مس یونیورس مقابلے میں حجاب پہن کر شرکت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔

پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورالشمس نے کہا کہ ‘میں اس مقابلے میں شرکت کرکے بہت خوش ہوں، یہ تجربہ میرے لیے کافی خوش آئند رہا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں