24

سندھ ہائی کورٹ کی اسکول فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر پابندی

کراچی: ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی، 129 والدین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے لہذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، نجی اسکولز و دیگر کو 7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کردیے، عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں