13

کرپشن اسکینڈل: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر مزید 3 نئی فرد جرم عائد

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن اسکینڈل میں مزید تین نئی فرد جرم عائد کردی گئیں۔

سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن نے 3 جولائی کو کوالالمپور میں واقع ان کی ذاتی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نجیب رزاق کے خلاف کرپشن اسکینڈل سے متعلق کوالالمپور کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔

کرپشن اسکینڈل: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم پر 3 نئے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کردیئے، الزامات ثابت ہونے پر ہر ایک الزام پر انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کرپشن اسکینڈل کیس میں ان پر 4 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

نجیب رزاق پر اپنے دور حکومت میں سرکاری فنڈ سے 10.3 ملین ڈالر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقلی اور طاقت کے غلط استعمال سمیت 4 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد

گزشتہ الزامات ثابت ہونے پر انھیں 20،20 سال کی قید ہو سکتی ہے۔

رواں برس مئی میں ہونے والے ملائشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے کےبعد مہاتیر محمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک سے لوٹے گئے ملین ڈالرز کو واپس لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں