12

جولائی کے دوران ترسیلات زر میں21 فیصد اضافہ

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے ماہ (جولائی) میں ایک ارب 92 کروڑ 97 لاکھ امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں 1 ارب 54 کروڑ 16 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

جولائی 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1929.76 ملین ڈالر رہیں جو جون 2018ء کے مقابلے میں 21.03 فیصد زائد ہے جبکہ جولائی 2017ء کے مقابلے میں 25.17 فیصد زائد ہے۔

بہ لحاظ ملک جولائی 2018ء کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 437.48 ملین ڈالر، 433.42 ملین ڈالر، 280.34 ملین ڈالر، 277.51 ملین ڈالر، 199.31 ملین ڈالر اور 64.90 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

جولائی 2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 408.84 ملین ڈالر، 334.63 ملین ڈالر، 193.7ملین ڈالر، 199.18 ملین ڈالر، 192.02 ملین ڈالر اور 52.08 ملین ڈالر تھیں۔

جولائی 2018ء میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 236.80 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2017ء میں ان ممالک سے 161.22 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں