16

نوجوان فنکار کا بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے محبت کا انوکھا انداز

وطن عزیز کا 71 واں یومِ آزادی منانے کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور ہر کوئی وطن سے محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز سے کر رہا ہے۔

ایک طرف جہاں جھنڈیوں، سبز سفید لڑیوں اور دیگر اشیاء سے گھر سجائے جا رہے ہیں، وہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر بھی جگہ جگہ چسپاں کی جارہی ہیں۔

ایسے میں قائد اعظم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوجوان نے اپنی شاندار مہارت کے جوہر سبز تربوز پر دکھائے۔

اس نوجوان فنکار نے قائداعظم کی تصویر کو سب سے پہلے تربوز پر رکھا، پھر اس کا اسکیچ بنایا اور اس کے بعد چھلکے کو تراش کر بانی پاکستان کی تصویر بنا ڈالی۔

اس سارے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی، جسے متعدد صارفین نے قابل ستائش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں