11

لندن: تیز رفتار کار نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر راہگیروں کو روند ڈالا

لندن میں ایک تیز رفتار کار نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حفاظتی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے وہاں موجود راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی پولیس نے کار سوار کو گرفتارکرلیا ہے اور اس واقعے کو دہشتگردی کے واقعے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

پولیس نے 21 سالہ سیاہ فام کو دہشت گردی کی کارروائی کے شبہے میں گرفتار کرلیا — فوٹو: بشکریہ بی بی سی
برطانوی میڈیا کے مطابق 21 سالہ سیاہ فام کار سوار کو دہشت گردی کی کارروائی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

واقعے کے بعد پارلیمنٹ اسکوائر اور وکٹوریہ ٹاور گارڈن کے گرد سڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں