17

سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ، فی تولہ 55 ہزار کا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 اور چاندی پر 30 روپے بڑھ گئے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں تولہ سونے کی قیمت 55 ہزار روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے بڑھ کر 47 ہزار 153 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 770 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1187 ڈالر ہوگئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں