8

صرف ایک قلم سے ‘تصوری دنیا’ کے شاہکار فن پارے

کوئی بھی تصویر یا پینٹنگ بنانے کے لیے سب سے پہلے خاکہ تیار کیا جاتا ہے اور پھر اس تخلیق کو خدوخال دیئے جاتے ہیں لیکن صرف ایک ہی قلم کو مسلسل استعمال کرتے ہوئے پوری تصویری دنیا تیار کرلینا خاصا مشکل کام ہے، مگر ایک امریکی فنکارہ اس فن میں ماہر نکلیں۔

اولیویا کیمپ نامی فنکارہ نے امریکا کے وِمبلڈن آرٹ کالج سے ڈرائنگ میں ماسٹر کر رکھا ہے اور وہ ڈرائنگ کرنے کا جنون کی حد تک شوق رکھتی ہیں۔

جہاں تمام فنکاروں کو کوئی بھی تصویر یا اسکیچ بنانے کے لیے مختلف طرح کے پین اور برشز کا سہارا لینا پڑتا ہے، وہیں وہ صرف اور صرف ایک پوائنٹر سے پوری تصویر بنا دیتی ہیں۔

کیمپ کی بنائی گئی تصاویر صرف ایک یا دو کینوس پر مشتمل نہیں ہوتیں بلکہ ان کے لیے ایک پوری دیوار درکار ہوتی ہے جس پر وہ بہت ساری پیپر شیٹس چپکا کر اپنی مہارت آزماتی ہیں۔

کیمپ ایک سیاہ رنگ کے پوائنٹر سے تصویر کا آغاز کرتی ہیں اور اس پر راستے، گھر جنگلات اور جھیل وغیرہ کے مناظر بناتی ہیں جسے وہ ’تصوری دنیا‘ قرار دیتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں جہاں گھومتی ہیں، وہاں کے مناظر سے متاثر ہوتی ہیں اور ان یادوں کو اپنی دلچسپ مہارت سے فن پاروں کی شکل میں قید کرلیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں