5

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافہ کے بعد 55 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1 ہزار 207 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 47 ہزار 668 روپے ہو گئی ہے جب کہ فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 55 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں