10

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے ملائیشیا کو1-4 سے شکست دے دی

جکارتا: ایشین گیمز 2018 کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے دو گول اسکور کیے جبکہ محمد عرفان اور مبشر علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان گروپ کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔

اس سے پہلے ہونے والے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں قازقستان کو 0-16 سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں