8

سائیبریا سے زمانہ قدیم کے گھوڑے کی حنوط شدہ لاش دریافت

سائیبریا: سائیبریا کے علاقے سے 40 ہزار سال قبل کے گھوڑے کے ایک بچے کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیبریا میں ایک تحقیقی پروجیکٹ کے لیے جاری کھدائی کے دوران گھوڑے کے بچے کی حنوط شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جو پہلی نظر میں سویا ہوا دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی موت ایک اندازے کے مطابق 30 ہزار سال سے 40 ہزار سال قبل ہوئی تھی۔

گھوڑے کی حنوط شدہ لاش کو پہلے جاپان لے جایا گیا جہاں اس کی عمر کا تعین کیا گیا اور بعد ازاں دوبارہ روس لا کر شمال مغربی وفاقی یونیورسٹی کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا ہے۔ یہ تاریخی دریافت ہے جو قدیم ترین ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت اچھی حالت میں ہے۔

حنوط شدہ لاش کی عمر صرف 2 سے 3 ماہ کے درمیان ہے اور اس کا قد محض 3 فٹ کے لگ بھگ ہے۔ اس گھوڑے کو بہت ہی منفرد طریقے سے حنوط کیا گیا ہے جس سے نہ صرف اس کے بیرونی اعضاء محفوظ ہیں بلکہ اندرونی اعضاء بھی بالکل درست حالت میں ہیں۔

سائنس دانوں نے اس دریافت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دریافت سے زمانہ قدیم کے مطالعے میں مدد ملے گی اور انسانی تہذیب و تمدن اور جانوروں کی نمو سے متعلق ارتقائی عمل کو سمجھنے کا موقع میسر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں