18

وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 12 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں مواصلات، قانون، پاور اور پیٹرولیم کے وزراء شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں