12

ایشین گیمزوالی بال: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز 2018 کے والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین گیمز 2018 کے مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔

ایشین گیمز میں والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح

بھارت نے پہلے سیٹ میں پاکستان کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرایا تاہم بھارت اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکا اور پاکستان نے اگلے تینوں سیٹس میں بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان نے دوسرے سیٹ میں بھارت کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھی بالترتیب 25-21 اور 25-23 سے ہرا کر روایتی حریف کو میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں