11

پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینہ کی سربراہی میں 9 رکنی وفد گزشتہ روز واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان آبی تنازعات اور اس کے حل کے لیے بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک اپنی اپنی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل ڈیم اور 45 میگاواٹ کا لوئر کلنائی ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ دونوں منصوبوں کا ڈیزائن پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں