7

ضمنی انتخابات: سعد رفیق ایک بار پھر این اے 131 سے میدان میں اتر گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

عام انتخابات 2018 میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی، سعد رفیق نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اہم حلقوں میں بڑے بُرج الٹ گئے

مسلم لیگ (ن) نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں ںے جمعرات کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

خواجہ سعد رفیق کے ترجمان قاسم نے ان کے کاغذات جمع کرائے اور ریٹرننگ افسر رحم زادہ نے ان کے کاغذات وصول کیے۔

سابق وزیر ریلوے کے کاغذات میں کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے خواجہ سعد رفیق اور ان کی اہلیہ کو 4 ستمبر کو طلب کر لیاہے۔

واضح رہےکہ عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ سعد رفیق 83633 ووٹ کے ساتھ انتہائی قریبی مقابلے سے ہارے۔

دوسری جانب لاہور حلقہ این اے 124 کیلئے مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں