8

پاک امریکا تعلقات میں تعطل ٹوٹ گیا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران کوئی ’ڈومور‘ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ’ڈومور‘ کے بجائے آگے بڑھنے کے جذبے کا ماحول تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تھی، ہم نے امریکی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے، جب اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاؤں گا تو ان سے ملاقات کروں گا، امریکا کے ساتھ بات چیت کو بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے تعلقات میں جمی برف پگھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ افغانستان کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں