6

وفاقی کابینہ میں توسیع: چار نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جس کے بعد وزرا و مشیران کی تعداد 26 ہوگئی۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چار نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزرا سے حلف لیں گے۔

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا جس میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل تھے جس کے بعد شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں