10

ماہرہ خان نے پہلی بار میرا جی سے داد سمیٹ لی

اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا، افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر ماہرہ خان کی فین ہوگئیں اور انہیں قابل ستائش قرار دے ڈالا۔

میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ شیخ سمیت پہلی مرتبہ ماہرہ خان کی خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے لکھا، ’ میں جس ایک خاتون سے متاثر تھی وہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی تھیں جن کے مطابق اگر کوئی شہرت یافتہ ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اس کی ادائیگی کرے ورنہ وہ شہرت کسی کام کی نہیں اور اب میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کو بھی سراہتی ہوں کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے جیسا قدم اٹھایا‘۔

ایک اور ٹوئیٹ میں میرا کا کہنا تھا کہ آمنہ شیخ کا افغان مہاجرین بچوں خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا بہت اچھا اقدام ہے، شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرا نے ماہرہ خان کی تعریف کی ہے، ورنہ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ ماہرہ خان کو بے جا شہرت ملتی ہے۔

میرا ایک بار پھر ماہرہ کی مقبولیت سے پریشان

گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا تھا کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، لہذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں