7

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر سینئرحکام نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں دوست ممالک کےساتھ دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور اور وزیر خارجہ کے کل کے دورہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

وزیر خارجہ ہفتے کے روز ایک روزہ دورہ افغانستان پر روانہ ہورہے ہیں جہاں ان کی افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں