11

نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں۔

شریف خاندان کی سزا معطلی کی سماعت روکنے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کی سرزنش کی۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب اس طرح کی فضول درخواستیں کیوں دائر کرتا ہے؟ ہائیکورٹ نے بہتر سمجھا ہوگا کون سی درخواستوں کو پہلے سنناہے، اگر عدالت کوئی حکم دے یا سزا معطل کرے تو اس کے خلاف اپیل لائی جاسکتی ہے، نیب آئندہ اس طرح کی فضول درخواستیں دائر کرنے سے محتاط رہے۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم میں غیر قانونی بات کیا ہے؟ یہ تو مکینزم کی بات ہے، لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے۔

عدالت نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل پہننے سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عدالت نے نیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں