11

کششِ ثقل کو جھٹلانے والی حیرت انگیز تصاویر

فلوریڈا: انٹرنیٹ پر ایسی لاتعداد اصلی اور فوٹوشاپ کے بغیر تصاویر موجود ہیں جنہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہاں کششِ ثقل یا طبیعیات کے قوانین لاگو نہیں ہوتے ۔ تاہم ان کی تفصیل بیان کرنے سے بات سمجھ آجاتی ہے کہ یہ سب کچھ عین سائنسی قواعد کےمطابق ہورہا ہے۔
نیچے دی گئی اکثر تصاویر میں کسی بھی شے کا مرکزِ ثقل (سینٹر آف گریوٹی) کچھ اس طرح رکھا گیا ہے کہ وہ شے عین سکون میں نظر آتی ہے اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ اس پر ثقلی قوانین کا اثر نہیں ہوپارہا۔
مثلاً گلاس پر رکھے دو کانٹے اس طرح مرتب کئے گئے ہیں کہ وہ حالتِ سکون میں دکھائی دیتے ہیں اور یہ مظہر بھی عین سائنسی اصولوں سے ثابت ہے۔ دوسری جانب جانوروں کےپہاڑ پر چڑھنے کی تصاویر کی بھی سائنسی توجیہہ کی جاسکتی ہے۔ اب آپ تصاویر دیکھئے اور ہمیں بتائیں کہ آپ کس تصویر کو ووٹ دیں گے۔
تصویر کو غور سے دیکھئے کہ پہاڑوں پر مزے سے چڑھنے والی ان بکریوں کو گویا فزکس کے قوانین کا علم ہی نہیں ہے۔
اس حیرت انگیز تصویر میں کار چلی گئی لیکن اس پر جمی برف ابھی تک وہیں موجود ہے!
مچھلی کے ایک ٹینک میں ایک گھریلو چھپکلی پانی کے اوپر آرام کررہی ہے لیکن ڈوب نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں