9

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سینکڑوں فلسطینی غزہ پٹی سے ملانے والی اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرہ کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 124 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک کے دوران اب تک 197 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 21 ہزار 600 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں