12

پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

دبئی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث میچ سے باہر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے آف اسپنر بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض یا میر حمزہ میں سے کسی ایک کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی خوبیاں اور خامیاں

بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لاسبس چیگین، پیٹر سڈل، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور ہالینڈ۔

انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹل برا امپائر جبکہ بھارت کے سندرم روی ٹی وی امپائر اور سری لنکا کے راجن مدو گالے میچ ریفری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں