12

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظہبی: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ، میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

ٹم پین کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دبئی ٹیسٹ کی گیارہ رکنی ٹیم ہی ابوظہبی ٹیسٹ میں جلوہ گر ہوگی۔

کینگروز ٹیم عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، کپتان ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔

میر حمزہ کی گفتگو

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میر حمزہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکڑ بننا اعزاز کی بات ہے،کوشش ہوگی ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان کے لئے اچھا کھیل پیش کروں۔

میر حمزہ نے کہا کہ ابتدائی کرکٹ پاکستان کرکٹ کلب سے شروع کی، وسیم اکرم میرے آئیڈیل بولر ہیں اور اپنی کامیابی پر سب سے پہلے والدہ کو فون کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں