10

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیارکرلی

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ کل وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آئی ایم ایف سے مالی امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں