12

بھارتی جارحیت کے 71 برس، آج دنیا بھر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارتی جارحیت کے 71 برس، آج دنیا بھر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارت نے پہلی بار 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں۔ فوٹو: فائل
آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی جانب سے قبضے کے 71 برس پورے ہونے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

71برس قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں جس کے بعد سے بھارت نے آج تک کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کریں گے جن کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے قتل عام کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

یوم سیاہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہو گی جس سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور خطاب کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی قبضے اور فوجی جارحیت کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں