11

وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 31 اکتوبر کو ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوکل ٹرین ڈھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی، جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی سے حیدر آباد شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور کراچی کی سڑکوں سے رش ختم کرنا ہے۔’

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ‘یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے جبکہ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں